• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ کی چھت ٹپک پڑی، کارروائی معطل

برطانوی پارلیمنٹ کی بوسیدہ عمارت میں اجلاس کے دوران پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث دارالامرا کی کارروائی 30 منٹ بعد ہی روکنا پڑ گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کئی گیلن پانی دارالامرا کی پریس گیلری میں گرا، اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ خود کو چھت سے ٹپکنے والے پانی سے بچاتے رہے۔

عمارت میں پانی ٹپکنے کے سبب ڈپٹی اسپیکر کو کارروائی معطل کرنا پڑگئی۔

تازہ ترین