کراچی والے واشنگ پائوڈر کے ذرات سے بھر ا دودھ پینے سے بچ گئے، ٹول پلازہ پر مضر صحت دودھ پکڑ کر دریا میں بہا دیا گیا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے ٹول پلازہ پر کارروائی کر تے ہوئے بارہ ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کردیا۔
کراچی میں خراب دودھ لانے والوں پر پچاس، پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی کردیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز علی کے مطابق اندرون سندھ سے کراچی آنے والی دودھ کی گاڑیوں کو روکا گیا اور 26 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا ۔