• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ اینی میٹڈفینٹیسی فلم’ڈمبو‘ کا باکس آفس پر راج برقرارہے، فلم نے 4 کروڑ60 لاکھ ڈالرز کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹم برٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سرکس کے معروف فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک ہاتھی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اور اس ہی دوران اس پر یہ انکشاف ہوتا ہے ہاتھی اْڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کولن فیرل،مائیکل کیٹن،ڈینی ڈیویٹو،ایوا گرین،ایلن آرکن،جوزف گیٹ اور نیکو پارکر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم صرف 12 دن میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پربراجمان ہے۔

تازہ ترین