• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالونی ایف سی بلیو نے لیثررلیگز ظفر وال ٹائٹل جیت لیا

  ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام کالونی ایف سی گراؤنڈ ڈسٹرکٹ ظفر وال میں لیثررلیگز فٹبال ایونٹ  اختتام پذیر ہوگیا۔

لیگ کا آخری مقابلہ کالونی ایف سی ریڈ اور پرنس ایف سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پرنس ایف سی نےصفر کے مقابلے میں دو گول سے با آسانی جیت لیا۔ پرنس ایف سی کی طرف سے بلاول اور سجاد نے ایک ایک گول کیے۔

میچ کے بعد لیگ کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں عنصر وڑائچ ،قاری محمد رمضان اور کاشف مشتاق نے بحیثیت مہمانان گرامی شرکت کی۔مقررین نے ورلڈ گروپ اور ٹرنک والا فیملی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ظفروال میں لیثرر لیگز کے انعقاد کو فٹبال کے فروغ میں اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اسے کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا قرار دیا۔

لیگز میں 8ٹیموں کالونی ایف سی‘بوبک ایف سی ، لدھڑ ایف سی ، چوڑا ایف سی، پرنس ایف سی، این اے ایف سی،سی ایف سی ریڈ، رئیل چیمپس اور سی ایف سی بلیوحصہ لیا ۔

کالونی ایف سی بلیو نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور کیش ایوارڈ 20ہزار کے علاوہ ٹرافی اور میڈل بھی حاصل کیے۔ پرنس ایف سی رنر اپ رہی جسے 10ہزار روپے ‘ٹرافی اور میڈل بھی دئے گئے۔ بوبک ایف سی نارووال کو تیسری پوزیشن ملی ۔ چوتھی پوزیشن لدھڑ ایف سی نارووال کو حاصل ہوئی۔ دونوںٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز پہنائے گئے۔


تازہ ترین