• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کو ’کنگ ‘بنانے والے کرنل راج کپور چل بسے


بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کو ’کنگ خان‘ بنانے والے ہدایت کار کرنل راج کپور اس دنیا سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ شاہ رخ خان کو ٹیلی وژن شو ’فوجی‘ سے، فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے والے ہدایتکار ’کرنل راج کپور‘ 87 کی عمر میں دہلی کے ایک اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔


ہدایت کار کرنل راج نے ٹی وی شو ’فوجی‘ بنایا تھا جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کومرکزی کردار دیا، یہ شاہ رخ خان کے کیرئیر کا پہلا پروجیکٹ تھا جس نے انہیں بالی ووڈ میں بھی متعارف کرایا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ، شاہ رخ خان سے کنگ خان بن گئے۔

اسی لیے کہا جاتا ہے کہ کرنل راج کپور نے ’شاہ رخ‘ بنایا، یعنی اس بات کا یہی مفہوم ہے کہ شاہ رخ خان کو پہلی مرتبہ اسکرین پر لانے والے کرنل راج کپور تھے۔

کرنل راج نے ثمر خان کی کتاب ’SRK‘ میں ایک مضمون شائع کروایا تھا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ایک اداکار رہا ہوں، میں نے 3 جنگیں بھی لڑی ہیں لیکن مجھےان باتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ 20 سال قبل شاہ رخ خان کو متعارف کرانے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ مجھے یہ بات بے حدخوش کرتی ہے کہ مجھے اُس بات کا کریڈٹ دیا جاتا ہے جس میں میرا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ شاہ رخ کو شاہ رخ خان اُن کے والدین نے بنایا ہےمیں نےنہیںجبکہ میں نے انہیں ایک سپر اسٹار بھی نہیں بنایا، میں نے صرف اپنے کام کے لیے ایک صحیح آدمی کا انتخاب کیا تھا، اُن کی زندگی میں جو کچھ اس سے پہلے یا اس کے بعد ہوااُس کا کریڈٹ مجھے نہ دیا جائے۔‘

تازہ ترین