کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج 9 ماہ کی نَشویٰ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئی ۔
اسپتال انتظامیہ کی غفلت پر متاثرہ بچی کے والد قیصر نے شارع فیصل تھانے میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ۔
اسپتال انتظامیہ کے خلاف نجی اسپتال میں بچی نَشویٰ کو مبینہ غلط انجکشن لگانے کی ایف آئی آر کے مطابق بچی کو دواکی اضافی مقدار دی گئی جس سے اس کی حالت خراب ہوئی۔
نشویٰ کے والد قیصر علی کہتے ہیں کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر فورم پر جائیں گے،تاکہ ایسا کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔
مقدمہ الزام نمبر 354/2019 میں اقدام قتل اور لاپروائی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
9 ماہ کی بچی نشویٰ کو حالت غیر ہونے پر دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔