• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ معاملات طے ہوگئے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے پاکستان کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج تین سال کے لیے ہو گا، آئی ایم ایف اورعالمی بینک کےاجلاسوں میں شرکت کے بعدپاکستانی وفد واپس پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے مجوزہ اثاثہ جات ڈیکلیئریشن اسکیم سے اختلاف نہیں کیا، پاکستان نے مجوزہ اسکیم کا مسودہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف سے پہلےہی شیئر کرلیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف نے اس اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، قرض 6 ارب ڈالر ہو یا 9 ارب ڈالر اس بات کا فیصلہ آئی ایم ایف کے وفد کے دورۂ پاکستان کے موقع پر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے دورے کی تاریخ اگلے ایک دو روز میں طے ہو جائے گی، جبکہ آٗئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکیج پر دستخط اپریل میں ہی کر لیے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم کو آئی ایم ایف کے دورے سے پہلے قانونی شکل دی جائے گی،اس اسکیم کی حتمی منظوری کل کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ سے منظوری پر ایک 2 روز میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کر دی جائے گی، آرڈیننس جاری ہوتے ہی اثاثہ جات ڈیکلیریشن اسکیم فوری طور پر نافذ ہوگی۔

تازہ ترین