• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے شاہ کرکٹ میں 10لاکھ کے انعامات دیے جائینگے،ڈاکٹر جنید

کراچی (اسٹاف رپوٹر) آل پاکستان ڈاکڑ ایم اے شاہ نائٹ ٹی 20 رمضان ٹرافی میں کراچی، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد، خیبرپختونخواہ اوراسلام آباد سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ چیرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کے مطابق 10لاکھ روپے سے زائد انعامات دئیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ گرائونڈ میں آنے والے شائقین فیملیز کیلئے بائیکس، موبائیل فونز اور دیگر بے شمار قیمتی انعامات رکھے گئے ہیں جوبذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔
تازہ ترین