• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ محمود کا مسلسل دوبار امیچور باکسنگ چیمپئن شپ جیتنے کا منفرد اعزاز

‎ملٹن کینز (توقیر لون ) ملٹن کینز کے رہائشی انیس سالہ حمزہ محمود نے لگاتار دوسری بار امیچور باکسنگ کی باون کلو کیٹگری چیمپئن شپ جیت کر برطانیہ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ حمزہ نے فائنل مقابلے میں کانر ڈیلی کو شکست دی۔ حمزہ محمود اس جیت کے بعد اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کر نے کے حوالے سے خاصے پر امید ہیں۔ حالیہ ہونے والے اس فائنل مقابلے میں حمزہ محمود کی شاندار پرفارمنس نے انھیں برطانیہ کے صف اوّل کے باکسرز میں لا کھڑا کیا ہے۔ فائنل کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس فتح کے لیے بہت محنت کی اور اس میں میرے والدین اور میرے کوچ کی محنت بھی شامل ہے۔ آئندہ بھی برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالتے ہوئے ہمیں اپنے آبائی وطن پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ حمزہ محمود کے والدین کا تعلق ضلع جہلم کے نواحی گاؤں جھکڑ سے ہے۔ حمزہ کی لگاتار دوسری چیمپئن شپ فتح پر برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین