• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کی بھانجی کی شادی،دونوں صاحبزادوں سلمان اور قاسم نے شرکت کی

لاہور( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان کی بھانجی کی شادی گذشتہ روز انجام پائی تاہم وزیراعظم عمران خان شادی کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔ البتہ عمران خان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم اس تقریب میں شریک ہوئے ۔ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خانم کی بیٹی کی شادی کی تقریب زمان پارک لاہور میں واقع گول پارک میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی فیملی فرینڈ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر اعظم شادی میں حکومتی اہم مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہو سکے۔ بھائی اور بہنوں میں کوئی اختلاف نہیں اگر کوئی اختلاف رائے تھا بھی تو تقریبا ختم ہوچکا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ان کے صاحبزادوں نےشادی میں بھرپور شرکت کی ہے۔دونوں بھائیوں نے تمام رسموں میں حصہ بھی لیا ۔ 
تازہ ترین