• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انتخابات، اشتعال انگیز تقریر، مایاوتی، ادتیایوگی کی مہم پر پابندی، راہول سپریم کورٹ طلب

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت انتخابات میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی انتخابی مہم پر تین روز کی پابندی عائد کردی جبکہ بھوجن سماج پارٹی کی رہنما مایاوتی اور وفاقی وزیر و بی جے پی کے رہنما اعظم خان کی مہم پر دو روز کی پابندی عائد کردی ہے، انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ناتھ اور بی جے پی رہنما مانیکا گاندھی نے مسلم مخالف بیانات دیے تھے، پابندی کا اطلاق منگل کی صبح 6 بجے سے ہوگا، ان تمام افراد کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو رافیل طیاروں کے معاہدے کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ نے منسوب بیان دینے پر عدالت عظمیٰ نے طلب کرلیا ہے ،الیکشن کمیشن نے مسلم مخالف بیان دینے پر ادیتا ناتھ سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین