• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ایمرجنسی ریسکیوسروس کے قیام کے سلسلے میں رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سیکرٹری بحالیات سے سندھ ایمرجنسی ریسکیوسروس کے قیام کے سلسلے میں اب تک کی کارروائی کی رپورٹ دو روز میں طلب کر لی ہے جس کے تحت فون نمبر 1122 کے تحت ایمبولینس سروس سمیت ہنگامی صورتحال میں ریسکیو کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔وہ منگل کو اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ بحالیات ایس جی اے سی ڈی ،خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقیات کے سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سیکرٹری بحالیات ادارے کے قیام کا مسودہ قانون دو روز میں پیش کریں گے جبکہ کمشنر کراچی ایک ہفتے میں کراچی میں ادارے کے 31 اسٹیشنز کے قیام کے لیے دستیاب زمین کی رپورٹ پیش کریں گے۔

تازہ ترین