• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج ٹرین پر کام رکا تو معاملہ نیب بھیجا جائیگا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اورنج منصوبے پر کام نہ ہونے کی صورت میں معاملہ نیب کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ لاہور میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری فنانس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، نیب پراسیکیوشن ٹیم کے نمائندہ اور تعمیراتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو حضرات کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ 19 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کے روزاورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی تو جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کام رک جانے کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہورہی ہے۔ تعمیراتی کمپنیوں نے 15 اپریل تک کام مکمل کرنا تھا لیکن انہوں نے اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی ہے۔
تازہ ترین