• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید نے اپنی اگلی فلم کے لیے ورک آئوٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید نے عمر رسیدہ ہونے کے باوجود فٹ اور جوان نظر آنے کا راز مداحوں کو بتادیا، ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سخت ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


کھانے پینے کا شوق رکھنے کے باوجود ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نہاری کھانے کا بہت شوق ہو تو پھر اگلی فلم تک فٹ ہونے کے لیے یہ سب تو کرنا پڑتا ہے۔‘

دوسری جانب پاکستانی خوبرو اداکارہ ماوراحسین اور گلوکار علی ظفر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور ہمایوں سعیدکی ویڈیو کے جواب میں اپنی بھی ورز ش کرتے ہوئے ویڈیو ز شیئر کردیں،جس میں دونوں اداکار اسی طرح ورزش کرتے نظر آرہے ہیں جس طرح ہمایوں سعید کرتے دکھائی دیئےتھے۔


اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو مینشن کیا اور لکھا کہ ’ایک نہاری کھانے والا ہی دوسرے نہاری کھانے والے کی مجبوری سمجھ سکتا ہے۔‘ جس کے جواب میں ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے لکھا ’جی ماورا جی۔‘


ہمایوں سعید اور ماورا حسین کو دیکھا دیکھی علی ظفر نے بھی اسی انداز سے ورزش کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آئو شروع کرتے ہیں اس چیلینج کو ۔‘ اس کے جواب میں بھی ہمایوں نے ہنستے ہوئے لکھا ’ضرور۔‘


واضح رہے کہ ہمایوں سعید اپنی اگلی رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم  ’لوفر‘ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گےجس کی کہانی پاکستانی ڈرامہ نویس خليل الرحمن قمر نے لکھی ہے۔

تازہ ترین