• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی پالیسی کی بہتری کے لیے ایشیائی بینک کی تجاویز

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو معاشی پالیسی بہتر بنانے کی تجاویز دے دیں۔

پاکستانی معیشت پر اپنے مشاہدے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہناہے کہ پاکستانی حکومت کو مالی وجاری خسارے سے ہوئے خطرات کے لیے اقدامات کرنے چاہیں۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان زرمبادلہ ذخائر میں کمی اور قرضوں کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں کے لیے اقدامات کرے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر گورننس، ایکسپورٹ بڑھانے، اداروں کو استحکام دینا جاری رکھے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری و پیداوار بڑھانے کے لیے کاروباری وریگولیٹری ماحول بہتر بنائے۔

بینک کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے لیے سپورٹ کرتا رہے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کنٹری آپریشن بزنس پلان 21-2019 میں سرمایہ کاری کے فریم ورک کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمو کے امکانات سی پیک اور دیگر ترقیاتی اقدامات کے زیر اثر رہے گی جبکہ بینک پروگرام میں توانائی شعبے اور تجارتی مسابقت کے لیے پالیسی سپورٹ کرے گا۔

تازہ ترین