• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے سیریز کیلئے انگلش ون ڈے اورٹی20ٹیموں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کے لئے 17کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے لئے 14کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ جوفرا آرچر اور کرس جورڈن ون ڈے سیریز کے سترہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں دونوں میں ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہوں گے۔ جبکہ ون ڈے سیریز کے بعد ورلڈ کپ کے لئے حتمی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹی20 اسکواڈ میں سیم بلنگز اور جیمز ونس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر جوفرا آرچر انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں میں آئن مورگن ، معین علی، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، ٹام کرن، جو ڈینلی، ایلکس ہیلز، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس ، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس اور مارک ووڈز شامل ہیں۔
تازہ ترین