• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ایک گواہ کا بیان مکمل، 2مزید طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں گواہ شاہد علی کا بیان مکمل ہونے مزید 2گواہوں کو طلب کر لیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران شریک ملزم سابق وفاقی وزیر بابر اعوان عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر استغاثہ کے تیسرے گواہ وزارت خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری شاہد علی کا بیان قلمبند کر کے جرح مکمل کرلی گئی۔
تازہ ترین