• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابیِ رسولؐ، حضرت ابوسعید خدریؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہُوا، اُس نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ ﷺ مجھے کچھ نصیحت فرمائیے۔‘‘ آپ نے ارشاد فرمایا: ’’تقویٰ کو اپنے اوپر لازم کرلو، اس لیے کہ وہ ہر چیز کا گنجینہ ہے، اور جہاد کو لازم کرلو اس لیے کہ وہ مسلمانوں کی رہبانیت ہے اور اللہ کےذکر اور اُس کی کتاب کی تلاوت پابندی سے کرتے رہو، اس لیے کہ وہ تمہارے لیے زمین میں نور اور آسمانوں میں ذکر (چرچے) کا باعث ہوگا اور اپنی زبان کو خیر کے سوا ہر چیز سے روکے رکھو، اس طرح تم شیطان پر غلبہ پاسکتے ہو۔‘‘ (طبرانی /معجم صغیر)

تازہ ترین