• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل نعت27اپریل کو ہوگی

سٹاک ہوم (پ ر ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ استقبال رمضان المبارک 27 اپریل بروز ہفتہ فیتیا کے علاقہ میں منعقد کی جائے گی جس میں اسٹاک ہوم سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو دعوت عام دی گئی ہے جبکہ محفل میں مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ ناروے سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں قاری عنصر علی قادری خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ منہاج القرآن انٹر نیشنل اسٹاک ہوم کے صدر شفقت کھٹانہ اور سرپرست اعلیٰ رحمت علی کے مطابق بسلسلہ آمد رمضان محفل نعت کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین