• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں عامر اور وہاب کی کمی محسوس کرونگا، شاہد آفریدی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ سب کیلئے گڈ لک، امید کرتا ہوں کہ آپ ٹرافی جیت کر لائیں گے۔ انہوں نے ٹیم سے محمد عامر کے اخراج اور وہاب ریاض کی عدم شمولیت پر بھی تبصرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں وہاب ریاض کی رفتار اور محمد عامر کی سوئنگ کی کمی محسوس کروں گا۔ بلاشبہ سلیکٹرز کیلئے 15 رکنی مضبوط ٹیم کا انتخاب مشکل کام رہا ہوگا۔ خیال رہے کہ جمعرات کو میگا ایونٹ کیلئے اعلان کردہ ٹیم سے محمد عامر کے اخراج کو بعض دیگر حلقوں نے بھی حیران کن قرار دیا ہے البتہ وہ انگلینڈ کیخلاف محدود اوورز کی سیریز اور ورلڈکپ کیلئے بطور اضافی پلیئرز موجود ہوں گے۔ چیف سلیکٹر کہہ چکے ہیں کہ لیفٹ آرم پیسر انگلینڈ کےخلاف کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ ٹیم میں جگہ حاصل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین