• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز ہوا اورگرد کا طوفان،لاپتا ماہی گیروں کی تعداد 24ہو گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیز ہوا اورگرد کے طوفان کے باعث لاپتا ہونے والے ماہی گیروں کی تعداد بڑھ کر 24ہو گئی،ابراہیم حیدری سے چھوٹی کشتی میں جانے والے مزید 3ماہی گیرتاحال واپس نہیں آ سکے،چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر نے کراچی فش ہاربر پرلگائے جانے والے ایمرجنسی مانیٹرنگ کیمپ کا دورہ کرکے لاپتا ماہی گیروں کی تلاش اور ان کے لواحقین کی دیکھ بھال کے حوالے سے بریفنگ لی اور انتظامی افسران سے ماہی گیروں کی تلاش کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں،چیئرمین ایف سی ایس کو بتایا گیا کہ لاپتا ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ہرممکن اقدامات تسلسل کے ساتھ کئے جا رہے ہیں اور ورثاء کو 24گھنٹے ایمرجنسی ماینٹرنگ کیمپ سے تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں، ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے نور اسلام نامی ماہی گیر نےایمر جنسی مانیٹرنگ کیمپ آکر بتایا کہ 7اپریل کو ان کا بیٹا عثمان نور محمد ولد سعید احمداور عبدالسلام ولد حسین علی ایک چھوٹی کشتی میں مچھلی کے شکار کے لیے ابراہیم حیدری جیٹی سے سمندر میں گئے تھے جو تاحال واپس نہیں آئے۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے انتظامی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے کاموں اور ان کے ورثاء کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین