• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب ضرور دینگے، جنرل زبیر محمود حیات

اسلام آباد( وقائع نگار ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، پاکستان سٹریٹیجک بنیادوں پر ایک اہم خطے میں واقع ہیں پاکستان کا متعدد ایشیائی ممالک کے ساتھ لنکجز ہےاس وقت دنیا میں طاقت کا محور تبدیل ہورہا ہے نئے پاورز ابھررہے ہیں دنیا میں جنگی سازوسامان کی بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے میں توجہ دینا ہے وہ یہاں پاکستان کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔جنرل زبیر محمود حیات نے مزیدکہا دنیا میں اسلام فوبیا پروان چڑھ رہا ہے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے دنیا میں طاقت کا توازن شفٹ ہورہا ہےدنیا بھر میں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور کرائسز کا سامنا ہے جب تک مشرق وسطی میں امن قائم نہیں ہوگا حرمین شریفین کو خطرہ لاحق رہے گا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا یہ مسئلہ اس خطے کا فلیش پوائنٹ بنا رہے گا ، پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ضرور دیں گے افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ، پاکستان چاہتا ہے افغانستان کی سرزمیں پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اس موقع پر کہا پاکستان میں تعلیم میں بہتری ا ٓرہی ہے بہت سے کام کرنے ہیں چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔ ا

تازہ ترین