• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع رینٹل پاور کیس میں گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)رینٹل پاور کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) اسلام آباد کی ٹیم نے چھاپہ کر سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ٹیم شاہد رفیع کو (آج ) ہفتہ کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کریگی۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر رینٹل پاور کے غیر قانونی معاہدے کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب ٹیم نے سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کے گھر پر چھاپہ کر اہم دستاو یزا ت بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔ نیب ٹیم شاہد رفیع کو (آج ) ہفتہ کوعدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کرے گی۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں ملزم ہیں۔

تازہ ترین