• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرسمندر تیل کی تلاش، کنویں کیکڑا ون کی کھدائی آج سے دوبارہ شروع ہو گی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے کیکڑا ون کنویں کی کھدائی (ڈرلنگ) 12؍دنوں کے وقفے کےبعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے، اعلیٰ حکام کے مطابق کھدائی اس مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں تیل کی موجودگی کے امکانات کا تعین ہو جائے گا، گہرے سمندر میں کیکڑا ون کنویں کی کھدائی کا کام 4810؍میٹرز گہرائی پر روک دیا گیا تھا جو آج 20؍اپریل سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ اس کے خول کو پختہ کرنے کا کام مکمل ہو گیا ہے ، اب باقی 650؍میٹرز سے 800؍میٹرز گہرائی تک کھدائی مکمل کی جائے گی۔ موبائل ایکسون آپریٹر ای این آئی کی مدد سے یہ کام مکمل کرے گی، باقی کھدائی مکمل کرنے کے لیے درکار وقت کا دارومدار ’’ریٹ آف پینی ٹریشن‘‘ (آر او پی) پر ہو گا، 10؍میٹرز فی گھنٹہ کے تناسب سے آر او پی کا مطلب مطلوبہ ہدف تک کھدائی 80؍گھنٹوں یا تین سے زائد دنوں میں مکمل ہو گی جس کے بعد ’’وائر لائن لاگنگ‘‘ کے لیے تین سے چار دن درکار ہوں گے۔ اس مرحلے کی تکمیل کے ساتھ مزید ایک اور خول (کیسنگ) چڑھانے کے لیے چار سے چھ دن لگیں گے تاہم تیل کی دریافت کے نتائج کا انحصار مناسب آزمائش کی تکمل پر ہے، اب آپریٹر ای این آئی کو بپھری موجوں کے موسم کا خطرہ ہے جس سے کھدائی کا تمامتر عمل متاثر ہو گا لہٰذا کھدائی کو خراب موسم سے قبل مکمل کرنا ہو گا، ٹائم لائن کے مطابق دوسری ٹریکنگ کے تحت کھدائی 5460؍میٹرز گہرائی تک ہو گی جو رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گی تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ پختہ کرنے اور کھدائی کا عمل مئی تک جا سکتا ہے جو سمندر میں بے قابے مدو جزر کے باعث نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین