• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سی پیک پر تحفظات چھوڑ کر ہم سے مذاکرات کرے، چین کا مشورہ

اسلام آباد (صالح ظافر) چین نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری پر اپنے تحفظات کو ایک طرف رکھتے ہوئے چین کے ساتھ مذاکرات کرے۔ جمعہ کو چین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ووہان اسٹائل میں رواں سال چین کے ساتھ مذاکرات کرے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارت سے کہا کہ چین سی پیک پر مخالفت چھوڑ دے کیونکہ اس سے کشمیر تنازع پر بنیادی موقف نظرانداز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ووہان میں چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میں اجلاس کی سطح پر ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں نے مستقبل میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا تھا۔ ووہان کے بعد آئندہ اجلاس بھارت میں ہوگا۔
تازہ ترین