• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی کھلی کچہری،سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر ملتان عمران محمود نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کے ہمراہ اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ ڈویژن کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو فوری میرٹ پر مسائل حل کرنے کے احکامات دیئے،انہوں نے سائلین سے کہا کہ اگر آپ کا مسئلہ حل نہ ہو تو آپ اگلے جمعہ دوبارہ میرے آفس میں آ جائیں،دریں اثنا سی پی او نے جامع لال مسجد کینٹ میں نماز جمعہ ادا کی جبکہ تمام ایس ڈی پی اوزنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا ان کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین