• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک محنت کشوں کے حقوق پامال نہ کریں، ترک صدر


استنبول (پ ر) ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کانفرس اختتام پذیر ہوگئی، اختتامی تقریب سے ترکی کے صدر طیب ایردوگان نے خطاب کرتے ہوئے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی کے حصول کی جدوجہد میں محنت کش مزدور طبقہ کے حقوق پامال نہ کریں، استنبول میں منعقد ہونے والی تیسری سالانہ لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کی عالمی کانفرنس میں پچاس سے زائد مسلم ممالک کی دو سو سے زائد لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کے علاوہ عالمی اداروں کے مبصرین نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستان سے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیر زادہ امتیاز سید نے بھی وفد کے ہمراہ شرکت کی طیب ایردوگان نے لیبر کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اب یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے کہ اس نے مسلم ممالک کی لیبر و ٹریڈ یونینز کے اتحاد اور قیام کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تا کہ مسلم ممالک میں بھی محنت کش مزدور طبقات کے حقوق کی جدوجہد کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے ساتھ ساتھ ہمیں دینی تعلیمات سے بھی آگاہی حاصل کرنی چاہیے تا کہ غریب بہن بھائیوں کی مدد کر کےغربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے، مسلم ممالک میں اتحاد، اتفاق اور تعاون کے فروغ کی اشد ضرورت ہے تا کہ ترقی کرتی ہوئی دنیا کا ہم بھی مقابلہ کر سکیں جب تک مزدور خوشخال نہیں ہوگا تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا محنت کش ہر ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کہ مزدور طبقہ کے مسائل حل کرنے میں ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں
تازہ ترین