• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے،میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے، خصوصاً مسیحی برادری کی طرف سے کراچی میں فراہم کی گئیں فلاحی خدمات قابل قدر ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی مسیحی بچوں کے لئے ایسٹر کے موقع پر چڑیا گھر میں داخلہ مفت ہوگا، ایک بیان میں میئر نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں کراچی کے عوام برابر کے شریک ہیں، ایسٹر پر گرجا گھروں اور دیگر مقامات کے اطراف ہرممکن بہتر بلدیاتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، مذہبی رواداری کے فروغ اور بین المذاہب، اخوت و یکجہتی کی فضا قائم کرکے ہی ملک، صوبے اور شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین