• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے کی ہلاکت،ایک گولی پولیس دوسری ڈاکو نے چلائی،عبداللہ شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر منگل کی شب مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہو نے والے بچے احسن شیخ کے کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل ہو تے ہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ہدایت پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ،ہفتے کوڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ پر سچل پولیس کے ہمراہ معائنہ کیا ، انہوں نے مقتول احسن کی رہائش گاہ گلستان جو ہر جاکر والد سے تعزیت بھی کی ،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ علاقہ پولیس نے بیان میں کہا ہےکہ اسٹریٹ کرمنل کے ساتھ مقابلہ ہوا اور 2فائرکابتایا ،جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والا خول پولیس اہلکار امجد کے پستول کاتھا، پولیس نے بتایا 2فائرہوئے ایک گولی پولیس اور دوسری ڈاکونے چلائی ،تاہم جائے وقوعہ سے پولیس کے پستول کے علاوہ دوسراکوئی خول نہیں ملا،انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیس میں پولیس اہلکاروں کوتفتیش کے لیے ہم حراست میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کاموقف ہے کہ پولیس اہلکار آپس میں لڑرہے تھے جو کہ اہم بات ہے۔
تازہ ترین