• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج و عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک کیلئےپنجاب میں اعتماد سنٹرز بڑھانے کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)حج اور عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے سعودی عرب کے تعاون سے پنجاب میں اعتماد سنٹرز کے قیام کا دائرہ کار بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے مابین گزشتہ دنوں ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا۔سعودی عرب پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اعتماد سنٹر قائم کرے گا۔ سعودی عرب کے تعاون سے پہلے مرحلے میں ضلع ڈیرہ غازی خان میں اعتماد سنٹرقائم کیا جائے گا۔
تازہ ترین