• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء اور حکومت نا اہل، وزیراعظم استعفیٰ دیں،فضل الرحمٰن

جمرود(نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک کمزور حکومت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے وزراء اور خود یہ حکومت نا اہل ہے اس لئے عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔حکومت نے جلدی میں فاٹا کا انضمام کیا اس لئے اس پر نظر ثانی کرے ،حکومت جلد بازی میں فیصلے کرانا چھوڑ دے ہمیں معلوم ہے کہ حکومت اب صدارتی نظام کے لئے راہ ہموار کررہی ہے لیکن حکومت یاد رکھے کہ ہمیں یہ نظام بالکل منظور نہیں ہے اور اس کے خلاف ہر میدان میں کھڑے ہونگے ۔جمرود میں تحفط ناموس رسالتﷺ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر جان بھی قربان ہے اس لئے اس پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں ہونے دیں گے۔ ایسے مارچ کوئٹہ ،مانسہرہ اور ،اسلام آباد میں بھی کریں گے کیونکہ یہ تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے ہروقت تیار رہیں۔ حکومت نے جلدی میں فاٹا کا انضمام کیا اس پر نظر ثانی کرے ،قبائیلیوں کا بہت زیا دہ نقصان ہوا ہے اس لئے حکومت ان کا ازالہ کرے ۔ انہوں نے یھی کہا کہ حکومت نے قبائیلوں کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرے اور ان کو حقوق دے۔اس موقع پر سابق ایم این اے شاہ جی گل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین