• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف اپیل کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کیخلاف سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اپیل کی سماعت کل( منگل) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ نواز شریف ان دنوں چھ ہفتوں کی ضمانت پر ہیں ، سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ 9 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پرنواز شریف کو حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔
تازہ ترین