• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور امن پیغام، مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا کردیئے گئے

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اتوار کوکراچی کی ایک جیل سے مزید ایک سو بھارتی ماہی گیروں کو رہاکردیاہے۔یہ ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کئے گئے تھے۔ان ماہی گیروں کو
ٹرین کے ذریعے لاہور لے جایا جائے گا جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پاکستان ایک ماہ کے اندر جذبہ خیر سگالی کے تحت تین سو سے زائد ماہی گیروں کو رہا کرچکا ہے۔
تازہ ترین