• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر راشد حفیظ کی ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک وارڈن سے مبینہ ہاتھا پائی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر راشد حفیظ کی ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک وارڈن سے مبینہ ہاتھا پائی کی اطلاع پر ایس پی راول اور دیگر افسران تھانہ نیو ٹائون پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی رات ڈبل روڈ پر پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما کے بیٹے کے درمیان ون وے کی خلاف ورزی پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار مذکورہ نوجوان کو رات ساڑھے 8بجے کے قریب تھانہ نیوٹائون لے آئے۔ ڈیوٹی افسر کے کمرے میں ٹریفک وارڈن استغاثہ لکھ رہا تھا کہ راجہ راشد حفیظ آٹھ دس افراد کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے جہاں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹریفک وارڈن سلمان غنی نے کہا کہ 013نمبر گاڑی میں سوار افراد اور آرڈی اے چیئرمین کے بیٹے نے بدتمیزی اور مزاحمت کی۔ صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
تازہ ترین