• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواکار اوراسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 7 کارندے گرفتار، اسلحہ، رقم برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضےسے اسلحہ، بھتے کی رقم ،موبائل فونز بر آمد کرلئے ،تفصیلات کے مطابق سکھن سے شارٹ ٹرم اغواء کار اور بھتہ خور 4 رکنی گروہ کے 3کارندوں فریدہ، شہزاد اور محمد شہزادکو گرفتار کرکے ان سےاسلحہ، گولیاں ، بھتے کی رقم 45 ہزارروپے اور چھینے گئے موبائل فونز ،وارداتوں میں ملزمان کےزیرِ استعمال گاڑی برآمدکر لی ، پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کےذریعے فون پر ٹارگیٹ کو مخصوص جگہ بلا کر اغواء کرتے اور رقم وصولی کے بعد رہا کردیتے تھے، ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکےتفتیش کا آغاز کر دیا گیااور ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کیا جارہا ہے،ملزمان سے برآمد اسلحہ فرانزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پیر آباد، اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، سائٹ تھانے میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول 16 گولیاں 8 چھینے ہوئے موبائل فون ، چھینی ہوئی گھڑی ،لوٹے ہوئے 5 ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ شہر کے مختلف علاقوںمیں وارداتیں کرتے تھے۔
تازہ ترین