• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسام، بہار سمیت 13 بھارتی ریاستوں میں پولنگ آج ہوگی

آسام، بہار اور گجرات سمیت بھارت کی 13 ریاستوں میں لوک سبھا کے انتخاب کے لیے ووٹ آج ڈالے جائیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا انتخابی ڈرامہ ناکام ہوگیا، اننت ناگ میں آج ہونے والی ووٹنگ کے بائیکاٹ کے لیے حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپیل کر دی۔

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج ہوگی۔

تیسرے مرحلے پر 13 ریاستوں،2یونین ٹیریٹریز کی 117 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔جس میں آسام،بہار،چھتیس گڑھ،گجرات،مہاراشٹر، اترپردیش، گوا، کرناٹکا،کیرالہ،اڑیسہ اور مغربی بنگال کے حلقے شامل ہیں۔

لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونےکے بعد نتائج کااعلان 23مئی کو کیا جائےگا۔

تازہ ترین