پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آبا د میں مضرصحت پاپڑ بنانے والی 4 فیکٹریاں اور فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان محمد قیصر کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سمندری روڈ پر مضر صحت پاپڑ بنانے والی 4 فیکٹریاں سیل کر کے 5 ہزارکلو ناقص پاپڑ، کھلا رنگ اور 6 سو لیٹرناقص تیل اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرلیا۔
جھنگ روڈ پر جانوروں کی باقیات سے آئل تیار کرنے والا ایک یونٹ سیل کردیا جبکہ غلام محمد آبا دمیں غیر معیاری بیسن اور بچوں کیلئے ناقص اشیاء تیار کرنے پر بیسن یونٹ سیل کیا گیا ۔