• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اُن کے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔ 


سماجی رابطے کی ویبائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ کرپشن کے پیسے پر یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہو تو ایسے ہوتا ہے۔ بلاول کو ابو، پھوپھو اور انکلز کی لوٹ مار نظر نہیں آتی۔


واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ جرمنی اور جاپان کی سرحد آپس میں ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب آکسفورڈ یونیورسٹی کرکٹ کھیلنے کی بنیاد پر داخلہ دے گی تو ایسا ہی ہوگا۔ بلاول کے اس ٹوئٹ کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے انہیں جواب دیا ہے۔

تازہ ترین