• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پارلیمنٹ میں آج کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال حریت رہنمائوں کو جیلوں اور گھروں میں بند کرنے، تعلیمی اور فلاحی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے، وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں، اور بھارت کا بار بار مذاکرات سے انکار کرنے، کالے قوانین کے تحت عوام کو ہراساں کرنے، اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ پر عمل درآمد کرانے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اور بھارت کے جنگی جنون پر توجہ دلانے کے لئے آج 24 اپریل کو 3 بجے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی، کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہونگے مہمان مقررین تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ آزاد کشمیر کشمیری جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل کے کنوینر ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی ایڈووکیٹ، برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کی چیئر پرسن ڈیبی ابراہیم، تحریک کشمیر یورپ اور برطانیہ کے رہنما اور سرکردہ کشمیری رہنما خواتین اور یونیورسٹیوں کے طلبا رہنما خطاب کریں گے۔ کانفرنس کی صدارت ممبر آف پارلیمنٹ شیڈو منسٹر افضل خان کریں گے۔ کانفرنس میں ایک مشترکہ اعلامیہ جارہی کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے1949ءمیں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا آجاتا تو آج کشمیری بھارتی ظلم اور بربریت دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے۔ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لئے بھارت،پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیروں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل سکے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔
تازہ ترین