• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن کے نواح میں جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

برلن (اے پی پی) جرمن دارالحکومت برلن کے نواح میں ایک بڑے جنگلاتی رقبے پر لگی آگ پر فائر بریگیڈ کے سینکڑوں کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا۔ یہ آگ ریاست برانڈن برگ کے علاقے اوبرہافَیل کے جنگل میں گزشتہ رات لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر آتشزدگی کے اس واقعے میں تقریباً ڈھائی ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا جنگل جل کر تباہ ہو گیا۔
تازہ ترین