• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف بیرون ملک جانے کیلئے پیش ہوکر درخواست دیں، احتساب عدالت

لاہور (آن لائن، صباح نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے کہا کہ شہباز شریف بیرون ملک جانے کیلئے عدالت میں پیش ہو کر درخواست دیں۔ دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف علاج کے غرض سے بیرون ملک گئے ہیں لہٰذا عدالت انکی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرے۔ جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ بغیر اجازت شہباز شریف بیرون ملک کیسے جا سکتے ہیں ؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کی اور استدعا کی کہ صرف 8 مئی تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پیش ہو کر بھی یہ درخواست دے سکتے تھے نہ کہ باہر سے ہی بھجوا دیتے۔

تازہ ترین