• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس اپیل، نیب کو پیپر بک ترتیب دینے اور مکمل ریکارڈ 9؍ مئی کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، نیب کو پیپر بکس میں مکمل ریکارڈ 9 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی،نوازشریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر ٹرائل کورٹ نے کوئی دستاویز ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا تواسے یہاں نہیں پڑھا جا سکتا ، بہت سی دستاویزات موجود نہیں اور نہ پیپر بکس میں ریکارڈ مکمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت کو نامکمل ریکارڈ کی نشاندہی کردی ہے۔
تازہ ترین