• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین تحریک انصاف میں دراڑ نہیں ڈال سکتے ،اعجاز عالم آگسٹن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر ائے نسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ بعض مخالفین اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت بارے منفی بیانات دے رہے ہیں مگر وہ کبھی بھی تحریک انصاف میں دراڑ نہیں ڈال سکتے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام جماعت متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں تحریک انصاف کے مختلف رہنمائوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہےجبکہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کیلئے نمایاں کام کیا ہے اوررواں سیشن میں پانچ بل پیش کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین