• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کر ر ہی ہے‘ وزیر قانون

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے کہا ہے کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف کی رسائی کے لیے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے اور وکلاء برادری سے مشاورت کر کے قوانین میں اصلاحات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر قانون نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی معاشرے میں وکلاء کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے علمبردار وکلاء ہی سمجھے جاتے ہیں ۔اس موقع پر وزیر قانون نے ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن چارسدہ کی فلاح کے لیے دس ملین روپے کی منظوری کا بھی اعلان کیااپنے خطاب میں وزیر قانون نے ضلع چارسدہ کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کو بجلی کی ایکسپریس لائن کی فراہمی کے لیے فنڈز ریلیز کر دئیے گئے ہیں اور بہت جلد ہسپتال کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین