• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کوگرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کے سرغنہ سکندر ایرانی کو 4ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی رقم برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی اصفرمہیسر کے مطابق گرفتار ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان خود کو پولیس اہلکار بتا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

ملزمان نے دوران تفتیش ملک کے دیگر شہروں میں ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

کلری میں بھی کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے، گرفتار ملزمان شاکر علی، اسماعیل  اور کریم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین