• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں ہزاروں افراد نے کنگ فو پرفارم کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا ۔

چین کے صوبے Henanکے شہر Dengfeng میں روایتی شاؤلین مارشل آرٹ شو منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کنگ فو کے ماہر شاگردوں نے حصہ لیا اوراپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے دیکھنے والوں کوبھی دنگ کردیا۔

میڈیا رپورٹس ک مطابق منفرد نوعیت کے اس شاؤلین آرٹ شو میں کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے نہ صرف حیرت انگیز کرتب دکھائے بلکہ کنگ فو کی تبدیل ہوتی ایسی دلچسپ فارمینشنز پیش کیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور کرتب بازوں کی مہارت اور ٹیم ورک کی خوب داد دی۔

واضح رہے کنگ فو شاگردوں کے یہ شاندار پرفارمنس برطانوی نشریاتی ادارے پر بھی نشر کی گئی ہے۔