• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے بڑی خبر سنا دی، جس سر پرائیز کے لیے ان کے مداح بےقرار تھے بلآخر وہ سامنے آہی گیا۔ عاصم اظہر نے اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں سے دریافت کیا تھا کہ انہوں نے ان کا پہلا گانا کونسا اور کس عمر میں سنا تھا؟

گلوکار کی پوسٹ پر مداحوں کا طوفان اُمڈ آیا اور ہر ایک نے اپنے ماضی میں جھانک کر دیکھا اور گلوکار سے جڑی یادوں کو تازہ کیا۔ مداحوں کا بےپناہ پیار و محبت دیکھ کر گلوکار جذباتی ہوگئے تھے اور مداحوں سے وعدہ کیا کہ بہت جلد ان کی زندگی کے سب سے بڑے لمحے کا تجربہ ان کے ساتھ کریں گے۔

بعدازاں گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالوونگ یہ کہتے ہوئے حذف کردی تھیں کہ اپنا آپ پانے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑتا ہے۔

تاہم اب وہ گھڑی آگئی جس کا سب بےصبری سے انتظار کر رہے تھے۔ عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاپوسٹس اور فالوونگ حذف کرنے کی وجہ بتا دی۔

عاصم اظہر نے اپنے کیرئیر کی ایک دہائی مکمل کرنے کے بعد ایک نیا سفر اپنے ڈیبیو البم ’بےمطلب‘ کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ ہی وہ لمحہ ہے جس کے حوالے سے انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا۔ گلوکار نے بتایا کہ ان کا نیا البم ’بے مطلب‘ یکم مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی البم کا اعلان کیا تو مداحوں نے گلوکار سے انسٹاگرام کی سابقہ تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ معلوم کی، جس پر انہوں نے بتایا کہ ’یہ ڈیبیو البم آپ سب کے ساتھ میری زندگی اور کیرئیر میں نئے سفر کا آغاز کرنے جارہا ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اس نئے سفر کا آغاز بے مطلب ہوکر کریں‘۔ 

صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنا بروڈکاسٹ چینل شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا اور انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ’ کیا اپنا بروڈکاسٹ چینل بھی شروع کریں؟

عاصم اظہر نے اس نئے سفر کے دوران اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی کو اپنا سپورٹ سسٹم قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید