• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ کبھی بلاول کو غدار نہیں کہا، مجھے خوشی ہے بلاول زرداری نے اردو میں تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے معاشی قتل کردیا ہے، موجودہ حکومت نااہل اور ناکام حکومت ہے۔ بلاول بھٹو کے الزامات پر سوچا کہ ذراحقائق سےپردہ اُٹھاوں۔

انہوں نے زرداری دور اور موجودہ حکومت میں موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے دور میں مہنگائی کی شرح 12.3 تھی اور پیپلز پارٹی کے دور میں پاکستان کے قومی قرضوں میں 135 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ زرداری صاحب کے دور حکومت میں افراط زر 12.3 فیصد تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو کسی نے نہیں بتایا کہ ان کی حکومت میں معیشت کی ترقی کی رفتار2.8 فیصد تھی۔ پیپلز پارٹی کے 5 سال میں ایف بی آر کے اہداف میں سالانہ 5 فیصد کمی رہی۔

سابق وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کے دور میں جو کرپشن کی گئی اس کا آج حساب ہورہا ہے، آپ کی حکومت میں چار وزیرخزانہ بدلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو بڑے بڑے معاشی مافیا کا سامنا ہے، عوام کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو ان مافیا کے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا، مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں اور مزید کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس بحران سے باہر آنا ہوگا اور انشااللہ آئیں گے ہر طرف ہرکسی کے دل کی آواز پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گی۔

اسد عمر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں اوسط افراط زر 6.8 فیصد رہی۔

تازہ ترین