• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایونجرز کی نئی فلم کی کاسٹ ہالی ووڈ کی تاریخ کا حصہ بن گئی


مشہورزمانہ بلاک بسٹر فلم سیریز ایونجرز سلسلے کی نئی فلم اینڈ گیم کی کاسٹ بھی ہالی ووڈ کی تاریخ کا اہم حصہ بن گئی ہے۔

گذشتہ روزمنعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں فلم کی کاسٹ میں شامل کرس ہیمسورتھ اور اسکارلیٹ جانسن کے علاوہ دیگر ستاروں نے ٹی سی ایل چائنیز تھیٹر کے سامنے موجود بلاک پر اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے نشان ثبت کیے۔

اس موقع پر فنکاروں کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

واضح رہے کہ ایونجرز اینڈ گیم 26اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین