ہالی ووڈڈرامہ فلم لانگ شاٹ(Long Shot)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔
جوناتھن لیوین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دنیا کی بااثر ترین خواتین میں سے ایک خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے اپنے سابق محبوب کی خدمات حاصل کرتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،سیٹھ روجن،جون ڈیان،روی پٹیل،رینڈی اورٹن ،رینڈل پارک اور اینڈی سرکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ایوان گولڈ برگ اور سیٹھ روجن کی مشترکہ پروڈیو س کردہ کامیڈی کا طوفان لیے یہ فلم 3مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔